سندھ ہائیکورٹ کے جج الیکشن ٹربیونلز سنبھالیں گے

عدالت کا سندھ حکومت کو پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونلز کے لیے  ہائیکورٹ کے حاضر سروس ججز کے نام الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انتخابی عذرداریوں کے لیے ٹربیونلز قائم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ریٹائرڈ ججز کے نام مانگے تھے تاہم سندھ ہائیکورٹ نے ای سی پی کو بتایا ہے کہ ریٹائرڈ جج بوجوہ میسر نہیں ہیں اس لیے ہائیکورٹ کے موجودہ ججز کے نام بھیجے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس عمر سیال اور جسٹس یوسف علی سعید کے نام کراچی ٹربیونلز کے لیے ارسال کر دیے گئے ہیں جبکہ جسٹس شفیع صدیقی کا نام  لاڑکانہ اور سکھر ٹربیونل کے لیے بھیجا گیا ہے۔

اسی طرح حیدرآباد الیکشن ٹربیونل کے لیے جسٹس خادم حسین ایم شیخ کا نام الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے بعد سندھ میں ٹربیونلز اپنا کام شروع کر دیں گے، الیکشن ٹربیونلز انتخابات میں دوبارہ حلقے کھولنے سمیت دیگر شکایات کا ازالہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں