خیبرپختونخوا میں خواتین کے 5 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد


پشاور: حالیہ عام انتخابات کے دوران خیبرپختونخوا میں خواتین کے 5 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔

یہ انکشاف غیرسرکاری اداروں عورت فاونڈیشن اور وقار نسواں کمیشن کی جاری کردہ مشترکہ رپورٹ میں کیا گیا ہے، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے خواتین نے 32 فیصد اور مردوں نے 68 فیصد جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے خواتین نے 33  فیصد اور مردوں نے 67 فیصد ووٹ ڈالے۔

رپورٹ کے مطابق وزیرستان اور شانگلہ کی قومی نشستوں پر خواتین ووٹ 10 فیصد سے کم کاسٹ ہوئے، پی کے 23 پر بھی 10 فیصد سے کم ووٹ ڈالے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 17 خواتین امیدواروں نے مجموعی طور پر 51909 ووٹ حاصل کیے  جبکہ صوبائی اسمبلی کی 29 خواتین نے  42769 ووٹ حاصل کیے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں قومی نشستوں پرخواتین کے 252289 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے 283280 ووٹ مسترد ہوئے، مجموعی طور پر خیبرپختونخوا میں خواتین کے 5 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد ہوئے۔

سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں نے خواتین امیدواروں کے معاملے میں خانہ پری کی ہے۔


متعلقہ خبریں