راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے: آبادی کے لیے الرٹ جاری

راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے ندی نالوں میں آنے والی طغیانی کے سبب راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو، پولیس اور کنٹرول روم کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ اسپل سے ملحقہ سڑک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ٹریفک میں خلل کے باعث ٹریفک پولیس کو بھی طلب کرلیا ہے۔

 

نالہ کورنگ میں طغیانی کے پیش نظر آس پاس کی آبادی کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے اعلانات کرائے گئے ہیں۔ نالے کے اطراف میں پولیس کا گشت بھی بڑھا دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں اب تک 202 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

شدید بارش کے سبب نالہ لئی میں پانی کی سطح  13 فٹ بلند ہوگئی ہے جب کہ  کٹاریاں میں نالہ لئی کی سطح 14 فٹ بلند ریکارڈ کی گئی ہے۔

ریسکیو حکام نے قرب وجوار میں رہائش پذیر مکینوں کو خبرادار کیا ہے کہ بچوں کو نالے کی طرف نہ جانے دیں۔

بارش کے موسم میں ہرسال نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرآب آتے ہیں اور شہریوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سوموار کی شب سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ مزید دو دن تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں