میواسپتال کا کولنگ سسٹم خراب ہوگیا: ایک ماہ میں کئی آپریشن ملتوی

لاہور: میئو اسپتال میں زیر علاج شخص دم توڑ گیا

فوٹو: فائل


لاہور: میو اسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈوں کا کولنگ سسٹم خراب ہوگیا۔ سخت گرمی اور شدید حبس میں مریضوں کی حالت غیر ہونے لگ گئی مگر کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اسپتال کے آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کے دونوں وارڈوں کا کولنگ سسٹم گزشتہ ایک ماہ سے خراب ہے جس کی وجہ سے مریض اور اُن کے تیماردارسخت اذیت میں مبتلا ہیں۔

مریضوں کا کہنا ہے کہ متعدد شکایات کے باوجود اسپتال انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ہے اوراس نے مکمل طورپر بے حسی طاری کی ہوئی ہے جس کا بھگتان ہم بھگت رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے آرتھوپیڈک وارڈوں کے کئی آپریشنوں کو بھی ملتوی کرنا پڑا ہے۔

میو اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بار بار لوڈ شیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث کولنگ سسٹم خراب ہوا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ کولنگ سسٹم کو ٹھیک کرانے کا عمل جلد ہی شروع کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں