اے این ایف : ایئرپورٹ سے غیر ملکی سمیت دو ہیروئن اسمگلر گرفتار


اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ایک غیر ملکی سمیت دو ہیروئن اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے  نائیجیرین شہری ایبنزر ایفینی کو گرفتارکیا جس نے ہیروئن سے بھرے کیپسول نگل رکھے تھے۔

ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز ٹی کے -711 سے ترکی جارہا تھا۔

نائیجیرین شہری نے ابتدائی تفتیش میں ہیروئن سے بھرے کیپسول نگلنے کا اعتراف کیا۔ اے این ایف حکام نے مزید تفتیش کے لیے گرفتار ملزم کو سیل منتقل کردیا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک دوسری کارروائی میں شاہد وزیرنامی مسافر کو گرفتار کیا۔

گرفتار کیے گئے ملزم نے ابتدائی تفتیش میں ہیروئن سے بھرے 80 کیپسول نگلنے کا اعتراف کیا ہے۔

شاہد وزیر نامی مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے- 287 سے دوحا جارہا تھا۔ اے این ایف حکام نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے سیل منتقل کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں