جولائی 2018: ریسکیو 1122 کی ایک لاکھ امدادی کارروائیاں

Lahore Police

لاہور: ریسکیو 1122 نے جولائی 2018 میں کی گئی امدادی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جن کے مطابق ایک ماہ کے دوران نوے ہزار نو سو ساٹھ (90،960) افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

ترجمان  ریسکیو 1122 کے مطابق پنجاب بھر میں نواسی ہزار سات سو پانچ (89،705) ریسکیو آپریشن کیے گئے۔
جولائی میں ٹریفک حادثات کی چھبیس ہزار پانچ سو تئیس (26،523) کالز موصول ہوئیں جبکہ روزانہ تقریبآ 950 ٹریفک حادثات میں ایک ہزار افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو آپریشنز میں جن لوگوں کو امداد فراہم کی گئی ان میں سے 72 فیصد افراد ٹریفک حادثات میں زخمی ہوئے جبکہ مجموعی طور پر گیارہ فیصد افراد بلندی سے گر کر زخمی ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ زخمی افراد میں پانچ اعشاریہ دو فیصد (%5.2)  تشدد کے واقعات کا شکار ہوئے. میڈیکل ایمرجنسی کے لیے موصول ہونے والی کالز کی تعداد اڑتالیس ہزار آٹھ سو انچاس (48،849) رہی جبکہ آگ لگنے کے  چھوٹے بڑے  نو سو سینتالیس (947) واقعات پیش آئے۔

جرائم کی 2459 کالز موصول ہوئیں، ڈوبنے کے 208 اور عمارات منہدم  ہونے کے 140 واقعات پیش آئے، ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات  لاہور میں رونما ہوئے جن کی تعداد چھ سو ستانوے (697) رہی۔


متعلقہ خبریں