اسلام آباد ہائیکورٹ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی کوریج پر برہم

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ اسکروٹنی کمیٹی کی تشکیل کے خلاف کیس کا فیصلہ جاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قائم اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی منتقلی کے لیے ہونے والی سماعت کی میڈیا کوریج کے مخصوص انداز پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کے روز معاملہ کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے گزشتہ سماعت کے اگلے روز انگریزی روزنامے میں آنے والی خبر پر اظہار برہمی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سنجیدگی سے معاملے کو ٹیک اپ کیا، اخبار میں نامناسب الفاظ شائع ہوئے ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ انگریزی روزنامے میں شائع ہونے والی خبر کی کوئی تردید نہیں آئی۔

کمرہ عدالت میں موجود وکلاء کو مخاطب کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ اپنے موکل کے فالورز کو سمجھا دیں، وہ محتاط رہیں، یہ نہ تو احتساب عدالت ہے نہ ہی سپریم کورٹ، ہم کسی بھی شخص کے خلاف کاروائی کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں