شاہین ایئرلائن کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پروازیں منسوخ

شاہین ایئرلائن کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پروازیں منسوخ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: نجی ائیرلائن شاہین ائیر کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی جانے والی پروازیں دو روز کے لیے منسوخ ہو گئی ہیں۔

صبح 10:30 منٹ پر کراچی کے لیے روانہ ہونے والی پرواز این ایل 122 اور شام سات بجے کی پرواز این ایل 126 جہازوں کی عدم دستیابی کے سبب منسوخ کی گئیں۔

انتظامیہ کی جانب سے بذریعہ فون مسافروں اطلاع دی گئی ہے کہ جہاز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پروازیں منسوخ کی جارہی ہیں۔ مسافروں کو شاہین ائیر کی جمعہ کو روانہ ہونے والی پرواز کے ٹکٹ  خریدنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یکم اگست کو سندھ میں اسکولوں کی چھٹیاں ختم ہونے پر اسلام آباد سے کراچی جانے والے اساتذہ اور چھٹیاں منانے کے  لیے آئے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ایئر کی اسلام آباد سے دبئی کے درمیان چلنے والی پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ کردیا تھا۔

سول ایوی ایشن ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ شاہین ایئر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سوا ارب روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔


متعلقہ خبریں