چوہدری برادران اور علیم خان نیب طلب


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو آٹھ اگست کی صبح  گیارہ بجے نیب لاہور کے دفتر طلب کر لیا ہے جبکہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کو 16 اگست کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق علیم خان نے 30 جولائی کو اپنے اثاثہ جات کے حوالے سے جو جواب جمع کرائے تھے ان سے نیب حکام مطمئن نہیں اس لیے انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علیم خان پر آمدن سے زائد اثاثہ جات پر تحقیقات کی جا  رہی ہے، ان کے برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں متعدد فلیٹس ہیں، علیم خان اس سے قبل بھی دو مرتبہ نیب حکام کے سامنے پیش ہو چکے ہیں تاہم ان سے مزید ریکارڈ کی طلبی جاری ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو چوہدری برادران کے اثاثہ جات کے حوالے سے بھی تحقیقات کر رہا ہے، ان کے اثاثہ جات موجودہ ذرائع آمدن سے مناسبت نہیں رکھتے۔

نیب نے چوہدری برادران کو 16 اگتست کو طلب کر رکھا ہے، انہیں کہا گیا ہے کہ وہ  ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرائیں۔


متعلقہ خبریں