پنجاب اسمبلی، مزید تین اراکین پی ٹی آئی میں شامل


لاہور: پنجاب سے کامیابی حاصل کرنے والے مزید تین آزاد اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پُرامید ہے اور اس سلسلے میں آزاد اراکین اور دیگر جماعتوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔

مسلم لیگ ق پہلے ہی تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر چکی ہے جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے کامیابی حاصل کرنے والے آزاد اراکین سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے رابطے تیز کر دیے ہیں۔

اتوار کے روز تحریک انصاف میں پنجاب اسمبلی کے تین آزاد اراکین نے شمولیت کا اعلان کیا، ان میں راجہ صغیر، سعید الحسن شاہ اور سلمان نعیم شامل ہیں۔ ان اراکین کی شمولیت کے بعد اب تحریک انصاف کی صوبائی نشستوں کی تعداد 130 ہو گئی ہے۔

ان تینوں آزاد اراکین پنجاب اسمبلی نے جہانگیرترین کے ہمراہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

 


متعلقہ خبریں