پرامن انتخابات کے خواہاں ہیں لیکن خطرات برقرار ہیں،سیکریٹری الیکشن کمیشن

انتخابات2018: بیان حلفی میں امیدواروں کو کیا بتانا ہوگا؟ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب نے دعویٰ کیا ہے کہ کل ووٹرز کا ٹرن آؤٹ پہلے سے زیادہ ہوگا۔ انہوں نے ملک بھر میں 17 ہزار پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرامن انتخابات کے خواہاں ہیں لیکن خطرات اپنی جگہ برقرار ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ (میڈیا) سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امن و امان کو یقینی بنانےکے لیے آٹھ لاکھ  سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہورہے ہیں اورالیکشن نہ ہونے کے تمام مفروضے دم توڑ گئے ہیں۔ انہوں نے نے دعویٰ کیا کہ ووٹرز کا ٹرن آؤٹ پہلے سے زیادہ ہوگا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے عوام الناس سے اپیل کی کہ ووٹ ضرور ڈالیں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ پاکستان میں 120 سیاسی پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 95 جماعتیں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لیے دو لاکھ 44 ہزار 687 پولنگ بوتھ  قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔

بابر یعقوب سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ریٹرننگ افسران رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کوہی استعمال کریں اورآرٹی ایس کوکامیاب بنائیں۔

ایک سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ جوشناختی کارڈ بوریوں میں ملے ہیں ان پرچیئرمین نادرا سے بات کی ہے۔


متعلقہ خبریں