امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے موقع پر اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، شہر کی اہم شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنیوالے فیصل موڑ، چکری اور روات روڈ جبکہ جی ٹی روڈ لاہور سے پشاور جانیوالے روات ،چکری، ٹیکسلا موٹروے استعمال کریں۔
اسلام آباد پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی
ترجمان نے بتایا کہ ریڈ زون کے تمام راستے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ہونگے ، جی 5 ،ایف 6 اور جی 6 مارگلہ روڈ راولپنڈی جانے والے نائنتھ ایونیو استعمال کریں، فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی۔
بارہ کہو سے راولپنڈی جانے کیلئے رنگ روڈ، بنی گالہ، لہتراڑ روڈ اور جی ٹی روڈ اورراولپنڈی سے اسلام آباد آنے والوں کو صدر روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں مختلف سڑکیں 6 گھنٹے بند رکھنے سے متعلق ایڈوائزری جاری
ترجمان کے مطابق زیرو پوائنٹ فیصل ایونیو سے کورال چوک تک ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے بند ہو گی، کرنل شیر خان روڈ سے فیصل ایونیو جانے کیلئے نائنتھ ایونیو سگنل سے اسٹیڈیم روڈ ،پشاور سے لاہور جانے کیلئے براستہ ٹیکسلا موٹروے ، ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کریں۔
