مکہ مکرمہ میں پانچویں صدی ہجری کے قرآن کریم کے نایاب نسخے کو نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا۔
مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع قرآن میوزیم نے اسلامی فنون کے ایک منفرد اور نایاب مثال کو اجاگر کیا ہے اور قرآن کریم کے ایک نایاب اور تاریخی نسخہ کو نمائش کیلئے پیش کیا۔
نسخے کی خطاطی کشتی کی شکل میں کی گئی ہے۔ یہ قدیم و نایاب نسخہ مسلمانوں کی صدیوں پر محیط خطاطی اور کتابت کے فن میں مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔
دبئی میں ڈھائی سو سال پرانے قرآنی نسخے کی نمائش
یہ نادر نسخہ ایک منفرد ثقافتی ورثہ ہے جسے 6 رقوق (چمڑے کے صفحات) پر اندلسی خط میں تحریر کیا گیا ہے، اس میں سورہ الزخرف کی آیات مبارکہ تحریر کی گئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ نسخہ پانچویں صدی ہجری کا ہے، جو اس دور میں اسلامی خطاطی اور تزئین و آرائش کے فن کے ارتقا کا گواہ ہے۔
