ایران کے شہر اصفہان میں شدید بمباری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جہاں امریکی میڈیا کے مطابق 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم کے ذریعے اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران میں میزائل بنانے والی تنصیبات سمیت تقریباً 40 اسلحہ سازی اور تحقیقاتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اصفہان میں 2000 پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم استعمال کیا گیا، جو زیر زمین تنصیبات کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اصفہان میں دھماکوں کی ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ بمباری ایران کے خلاف جاری جنگ کے آغاز کے بعد اب تک کی سب سے شدید کارروائیوں میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے۔
