سپریم کورٹ: دو امیدوار نااہل، ایک اہل قرار

سپریم کورٹ: راولپنڈی خود کش دهماکے کا ملزم عمر عدیل خان بری

اسلام آباد: سپریم کورٹ پاکستان نے بہاولپور کے حلقہ پی پی 275 سے آزاد امیدوار اللہ وسایا کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

دوران سماعت جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ الیکشن میں چند دن رہ گئے ہیں، آپ آئندہ الیکشن لڑ لیجیے گا، الیکشن ٹربیونل اور لاہور ہائیکورٹ نے اللہ وسایا کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا تھا، سپریم کورٹ نے اسی فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

ایک اور کیس میں سپریم کورٹ نے حیدر آباد کے حلقہ این اے 227 (3) سے صاحبزادہ شبیر حسین کو عام انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔

شبیر حسین کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ حلقے کے دیگر امیدواروں صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، حکیم خان اور صلاح الدین کو بھی فریق بنایا جائے، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ اب تو بیلٹ پیپرز بھی چھپ چکے ہیں، انتخابات نہیں روک سکتے، عدالت عظمی نے امیدواروں کو فریق بنانے کی درخواست پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

سپریم کورٹ میں دائر ایک اور کیس میں فیصل آباد کے حلقہ پی پی 105  سے پیپلزپارٹی کے امیدوار رانا فاروق کے خلاف درخواست خارج کر دی گئی ہے۔

جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ان کیسز کی سماعت کی۔


متعلقہ خبریں