سلیمان ایس مہدی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین مقرر

سلیمان ایس مہدی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین مقرر|humnews.pk

کراچی: سلیمان ایس مہدی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ای) کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

حسین لوائی کو ہٹائے جانے کے بعد چیئرمین اسٹاک ایکسچینج کا عہدہ  خالی ہوا تھا۔ ان ہی کی جگہ سلیمان ایس مہدی کو نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

نئے چیئرمین کے لیے معین فدا اور مسعود نقوی کے نام بھی بھیجے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اجلاس میں نئے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

سلیمان ایس مہدی نا صرف فنانشل سیکٹر میں 12 سال کا تجربہ رکھتے ہیں بلکہ چیئرمین پاکستان انسٹیٹویٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سرٹیفائڈ ڈائریکٹر ہیں۔

وہ مختلف مالیاتی اداروں میں انوسٹمنٹ، مارکیٹنگ اور لیگل ڈیپارٹمنٹس میں اپنی خدمات بھی دے چکے ہیں۔

حیسن لوائی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں عہدے سے برطرف کرکے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا.


متعلقہ خبریں