اگر انتظامیہ نے اپنا رویہ نہیں بدلا تو سبق سکھائیں گے، میاں اسلم

اگر انتظامیہ نے اپنا رویہ نہیں بدلا تو سبق سکھائیں گے، میاں اسلم|humnews.pk

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 53، 54 کے امیدوار میاں اسلم نے انتخابات سے قبل دھندلی کے خدشے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انتظامیہ نے اپنا رویہ نہیں بدلا تو سخت احتجاج کریں گے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں چیف کمشنر کے دفتر کے باہر جماعت اسلامی کی جانب سے کیے گئے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم نہیں کیے جا رہے۔

میاں اسلم نے کہا کہ عوام کا تعاون تب ہی حاصل کیا جاسکتا ہے جب الیکشن صاف شفاف ہوں گے۔ مجلس عمل کے امیدوار اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوا ہے اس وقت سے عوامی تعاون حاصل کرنے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے اور انتخابی ماحول تباہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: اسلام آباد میں مجلس عمل کے انتخابی کیمپ پر پولیس کی فائرنگ

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابی مہم کے دوران جانبداری سے کام لے رہی ہا اور تمام جماعتوں کو برابری کی بنیاد پر مہم چلانے نہیں دی جارہی جب کہ من پسند امیدواروں کو کچھ نہیں کہا جارہا اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکناں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

میاں اسلم کا کہنا تھا کہ کارنر میٹنگز پر پابندی اور گھر گھر رابطہ کرنے والے ورکرز حتی کہ خواتین کارکنان تک کو ہراساں اور گرفتار کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں