جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز جو سائمن 80 برس کی عمر میں چل بسے۔
جو سائمن کو بنگلور میں کناڈا فلم چیمبر آف کامرس کی میٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائمن میٹنگ میں شریک تھے جہاں وہ مستقبل کے منصوبوں پر بات کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک جشن منانے کا پروگرام منعقد کرنے کی تجویز بھی دی۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار انتقال کر گئے
میٹنگ ہال سے باہر نکلنے کے بعد وہ ایک کرسی پر بیٹھے اور اچانک گر گئے، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن شام تقریباً 4:30 بجے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
جو سائمن نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں متعدد مقبول کناڈا فلمیں بنائیں۔
