بنگلا دیش میں ہونے والے الیکشن میں بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی نے 209 نشستیں حاصل کرلیں،جماعت اسلامی 68 نشستوں کےساتھ دوسرے نمبر پر رہی ، آزاد امیدوار7 ،نیشنل سٹیزنز پارٹی 6 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ 17دیگرامیدواروں نے بھی میدان مار لیا۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ووٹرٹرن آؤٹ 61فیصد رہا،الیکشن میں 2ہزار 28امیدواراور50جماعتیں میدان میں تھیں جبکہ کل299نشستیں تھیں۔
دوسری جانب الیکشن کمشنربنگلا دیش ابو الفضل محمد ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد عزم تھا، انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں۔
بنگلا دیش انتخابات، بی این پی کے رہنما محب الزمان گر کر انتقال کر گئے
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے 3حلقوں میں نتائج کے اعلان کو مؤخر کردیا،حلقوں میں شہرپور2، چٹاگانگ2 اور چٹاگانگ 4 شامل ہیں۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق الیکشن میں 7 خواتین امیدوار بھی کامیاب ہوئیں ،بی این پی پارٹی کی6 خواتین امیدوار اپنے اپنے حلقوں سے کامیاب ہوئیں۔بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ انہیں انتخابات میں اکثریت مل گئی ہے،اگلی حکومت بنائیں گے۔
ادھر بنگلا دیش کے انتخابات میں کامیابی پرصدرمملکت نے بی این پی کے سربراہ کومبارکباد پیش کی ہے۔
President @AAliZardari conveys best wishes to the government and people of Bangladesh as over 127 million voters head to the polls today to elect representatives to 300 seats in the National Parliament.
Read More: https://t.co/Glj2AwXnhX pic.twitter.com/Lkx6qs7efY
— PPP (@MediaCellPPP) February 12, 2026
صدرآصف زرداری نے پرامن انتخابات پربنگلا دیش کے عوام کومبارکباد دیتے ہوئے بنگلا دیش کے ساتھ جمہوری شراکت داری کی مضبوط حمایت کااعادہ کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بھی سربراہ بی این پی کوکامیابی پرمبارکباد پیش کی ،انہوں نے پُرامن الیکشن کے انعقاد پربنگلا دیشی عوام کوبھی مبارکباد دی۔
I extend my warmest felicitations to Mr. Tarique Rahman on leading the BNP to a resounding victory in the Parliamentary elections in Bangladesh. I also congratulate the people of Bangladesh on the successful conduct of the elections.
I look forward to working closely with the…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 13, 2026
وزیراعظم نے بنگلا دیش کی نئی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے اور تعلقات مضبوط بنانے کا عزم کیا ، انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے ساتھ برادرانہ اور کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات کو وسعت دی جائے گی۔
بھارت نہ جانے کا فیصلہ کس کا تھا؟ بنگلا دیش کے مشیر کھیل نے واضح کردیا
بنگلا دیش کے ساتھ امن، استحکام اور ترقی کے اہداف حاصل کرنےکیلئے کام کریں گے ،نئی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے نئے دور کا آغاز کرنے کیلئے تیار ہیں۔
ڈھاکا میں امریکی سفارتخانے نے بھی بنگلا دیش الیکشن میں کامیابی پربی این پی کوکامیابی پرمبارکباد دی ہے،امریکی سفارتخانے نے پُرامن الیکشن کے انعقاد پربنگلا دیشی عوام کوبھی مبارکباد پیش کی ۔
Congratulations to the people of Bangladesh on a successful election and to the Bangladesh Nationalist Party and Tarique Rahman on your historic victory. The United States looks forward to working with you to realize shared goals of prosperity and security for both our countries.
— Ambassador Brent T. Christensen (@USAmbBangladesh) February 13, 2026
امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں نئی قیادت کے ساتھ دوطرفہ روابط بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔
چین نے بھی بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ، چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ انتخابات کے پرامن اور کامیاب انعقاد پر بنگلا دیش کی عوام مبارکباد کی مستحق ہے۔
انتخاب میں آگے رہنے پر بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،ہم بنگلا دیش کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں،چین اوربنگلا دیش تعلقات میں نئے باب رقم کرنے کے خواہاں ہیں۔
