ڈھاکہ، بنگلا دیش کے عام انتخابات میں 38 سیٹوں کے مکمل نتائج آ گئے ہیں، بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نے اپنی سیٹ جیت لی۔
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے 23 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ جماعت اسلامی نے 13 سیٹیں جیتنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد دونوں پارٹیوں کی انتخابی کارکردگی واضح ہو گئی ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بی این پی 82 اور جماعت اسلامی 29 نشستوں پر سبقت حاصل کر رہی ہے جبکہ جاتیہ پارٹی اور نیشنل سٹیزن پارٹی کے امیدوار ایک ایک نشست پرآگے ہیں، بنگلہ دیش کے 299 نشستوں کے لئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نتائج مرحلہ وارسامنے آ رہے ہیں۔
بی این پی کی کامیابی نے پارٹی کے سیاسی موقف کو مضبوط کیا ہے جبکہ جماعت اسلامی نے بھی اپنی ووٹ بینک مضبوط کر کے کئی حلقوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی، اسی طرح جاتیہ پارٹی اور نیشنل سٹیزن پارٹی نے محدود حلقوں میں اپنی پوزیشن قائم رکھی ہے۔
بنگلا دیش انتخابات، بی این پی کے رہنما محب الزمان گر کر انتقال کر گئے
توقع کی جا رہی ہے کہ آنیوالے دنوں میں مزید سیٹوں کے نتائج بھی سامنے آئیں گے جومجموعی طورپرملک کی پارلیمانی صورتحال اور حکومت سازی میں اہم کردارادا کرینگے، انتخابات کے یہ نتائج سیاسی تجزیہ کاروں اور شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
بنگلا دیش میں آج عام انتخابات ہو رہے ہیں،پاکستانی وقت کے مطابق پولنگ آج صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہوئی، پاکستانی وقت کے مطابق پولنگ ساڑھے3بجے تک جاری رہے گی۔
بنگلا دیش الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 300 پارلیمانی حلقوں کے لیے 64 اضلاع میں ووٹ ڈالیں جائیں گے، 64 اضلاع میں 42,761 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ بنگلا دیش میں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ڈاک کے ذریعے ووٹنگ سے تقریباً ڈیڑھ کروڑ بیرونِ ملک مقیم افراد کو فائدہ ہوا۔
ترکیہ، نئے وزیر انصاف کی تقرری پر پارلیمنٹ میں شدید جھگڑا، ارکان گتھم گتھا
ملک کے 300 پارلیمانی حلقوں میں سے 299 میں بیک وقت ووٹنگ ہو گی، انتخابات میں 2000 امیدوار 350 نشستوں کے لیے مد مقابل ہوں گے، جماعتِ اسلامی کی قیادت میں 11 جماعتوں کا اتحاد میدان میں ہے۔
طارق رحمان بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہیں جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے شفیق الرحمان وزارتِ عظمیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں۔
جماعتِ اسلامی کے سربراہ شفیق الرحمان نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے اور بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نےبھی ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔
اس موقع پر شفیق الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی الیکشن نتائج قبول کرے گی، چاہے نتیجہ کچھ بھی ہو، دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی الیکشن کے نتائج کو قبول کرنا ہوگا۔
