اجمل وزیر اور فضہ جونیجو نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

اجمل وزیر اور فضا جونیجو بھی پی ٹی آئی میں شامل |humnews.pk

اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے رہنما اجمل وزیر اور سابق  وزیراعظم محمد خان جونیجو (مرحوم)  کی صاحبزادی فضہ جونیجو نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دونوں شخصیات نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ان کی قیادت پر مکمل اظہار اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اجمل وزیر اور فضہ جونیجو کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

فضہ جونیجو رکن قومی اسمبلی رہنے کے علاوہ ایوان بالا (سینیٹ) کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔

اجمل وزیر نے کہا کہ میرا فیصلہ ملک کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی اور مقصد کے لیے پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوا ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف سے انتخابی ٹکٹ کی کوئی خواہش نہیں ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) سے علیحدگی اختیار کرنے والے اجمل وزیر نے کہا کہ  پاکستان بچانے کے لیےعمران خان کا وزیراعظم بننا ضروری ہے اور اس ملک کو صرف عمران کی ہی ضرورت ہے۔

2018 کے عام انتخابات سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف میں ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شمولیت اختیار کرچکی ہیں۔

پی ٹی آئی کے حلقے سیاسی لوگوں کی پارٹی میں شمولیت کو اپنے لیے خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں