انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پانچ افراد گرفتار


پیر محل: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی  پر پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل میں ملزمان گاڑی پہ اسپیکر لگا کر غوثیہ چوک میں متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)  کی امیدوارصائمہ سرورکی انتخابی مہم چلارہے تھے۔

ایم ایم اے  کی امیدوار صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 123 سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو گاڑی اوراسپیکروں سمیت تھانہ صدر منتقل کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے ضابطہ اخلاق کے مطابق ذات، مذہب یا قومیت کی بنیاد پر انتخابی مہم چلانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

انتخابی مہم کے دوران لسانی اور فرقہ وارانہ تقاریرکرنے  پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ انتخابی مہم کے دوران کار ریلیوں کے انعقاد اور کارنر میٹنگوں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے۔


متعلقہ خبریں