بلاول کو فیصل آباد میں بھی ریلی کی اجازت نہ ملی


فیصل آباد: ضلعی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فیصل آباد  شہر میں ریلی کی اجازت دینے سے انکار کردیا تاہم  ریلی کو چنیوٹ سے براستہ فیصل آباد،  جڑانوالہ جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد  فواد احمد نے ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اگر بلاول بھٹو دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسہ  کرتے ہیں  تو انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کو منگل کے روز گجرات میں بھی ریلی کی اجازت نہیں ملی تھی جس کی وجہ شہری انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات بتائی گئی تھی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج  کل اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھلوال میں سیکیورٹی خدشات کے باوجود بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کی سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کیے گئے، جلسے کے دوران سیکیورٹی اہلکار موبائل فون سننے اور خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے۔

انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ میں کوئی واک  تھرو گیٹ لگایا گیا نہ چیکنگ کا انتظام کیا گیا۔


متعلقہ خبریں