بھارت میں ملیالم موسیقی کے سینئر ہدایتکار ایس پی وینکٹیش 70 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
کیرالہ کی فلم اور موسیقی برادری، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے موسیقارایس پی وینکٹیش کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار انتقال کر گئے
70 سالہ کمپوزر اپنے پیچھے ایک ایسی لازوال موسیقی وراثت چھوڑ گئے جو دہائیوں تک ملیالم سنیما کو شکل دیتی رہی۔
کیرالہ کے وزیرِ اعلیٰ پنرائی وجین نے ایس پی وینکٹیش کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وینکٹیش کو ملیالم فلم موسیقی کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک بتایا جاتا ہے، ان کی لازوال دھنیں آج بھی مختلف نسلوں کے سامعین کے دلوں میں گونجتی ہیں۔
