اے ٹی سی فیصل آباد نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کو اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔
پی ٹی آئی کے 2 اہم رہنماؤں نے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دیدیا
واضح رہے شیخ وقاص اکرم کے خلاف تھانہ کوتوالی جھنگ میں مقدمہ درج ہے۔
قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
سینیئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی ، عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
پی ٹی آئی رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔ اس کیس میں سہیل آفریدی کے پہلے بھی دو مرتبہ وارنٹ جاری کئے جا چکے ہیں۔
