جامعہ کراچی : داخلہ فارم جمع کر ا نے کی تاریخ میں توسیع

جامعات مالی بحران کا شکار، اساتذہ آج کلاسز کا بائیکاٹ کریں گے

فوٹو: فائل


کراچی : جامعہ کراچی نے ماسٹرز پروگرام (ایوننگ) کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی  ہے۔

جامعہ کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے مطابق اب ماسٹرز اور ڈپلومہ ایوننگ پروگرام کے داخلہ فارم 19 جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔  داخلہ فارم اور دیگر معلومات آن لائن بھی حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

جامعہ کراچی میں ہر سال مارننگ پروگرام کے لیے اکتوبر سے دسمبر کے درمیان جب کہ ایوننگ پروگرام کے لیے جولائی سے اگست کے مابین داخلوں کا آغاز کیا جاتا ہے۔

اسی طرح ایم فل اور پی ایچ ڈی میں مئی اور جون کے درمیان داخلوں کےلیے تاریخ کا اعلان کیا جاتا ہے۔

جامعہ کراچی میں تقریبا 28000  طلبا و طالبات زیرتعلیم ہیں۔


متعلقہ خبریں