پولنگ اسٹیشنز ایس ایم ایس سروس سے منسلک

موبائل فون mobile phone

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ایس ایم ایس سروس کو پولنگ اسٹیشنز سے منسلک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق بڑے شہروں کے پولنگ اسٹیشنز کو آج  سے ہی ایس ایم ایس سروس کے ساتھ  منسلک کردیا جائے گا جس کے بعد ووٹرز اپنے پولنگ اسٹیشن کے بارے میں بذریعہ ایس ایم ایس معلومات حاصل  کرسکیں گے۔

دو دنوں میں ملک کے تمام پولنگ اسٹیشنز 8300  کے نمبر پر ایس ایم ایس سروس سے منسلک ہو جائیں گے اور ووٹرز اپنے قومی شناختی کارڈ  نمبر سے پولنگ اسٹیشن کی معلومات لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے  حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی فہرست بھی جاری کردی ہے، انتخابات کا پہلا مرحلہ پانچ جولائی کو شروع ہو گیا تھا جس میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیے جارہے ہیں۔

ریٹرننگ افسر پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تفصیلات 22 جولائی تک الیکشن کمیشن کو مہیا کریں گے جب کہ عام انتخابات کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز الیکشن ایکٹ 2017  کے سیکشن 93 کے تحت جاری کیے گئے۔


متعلقہ خبریں