کراچی: جھولا گرنے کی رپورٹ نگراں وزیراعلی کو پیش


کراچی: عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ کمشنر کراچی نے وزیراعلی ہاؤس بھجوا دی ہے جس میں حادثے کی مزید تحقیقات کے لیے تین کمیٹیاں بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جھولا اسٹارٹ ہونے کے پانچ سیکنڈ بعد حادثہ پیش آیا، جھولے کے ٹائی راڈ پر لگے 12 بولٹ زائد وزن اور توازن کھو جانے کے باعث ٹوٹے جس کی وجہ سے گراریاں سلپ ہوئیں اور جھولا پانچ فٹ کی بلندی سے درمیانی حصے میں جا گرا، اگر اونچائی زیادہ ہوتی تو جانی نقصان مزید بڑھ جاتا۔

اتوار کو عسکری پارک میں جھولا گرنے سے 14 سالہ طالبہ جاں بحق اور دس افراد زخمی ہوئے تھے، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جھولے کے نیچے دبے افراد کو نکال  کر قریبی اسپتالوں میں پہنچایا تھا۔

حادثے کی ایف آئی آر پارک انتظامیہ کے خلاف سرکار کی مدعیت میں  پی آئی بی تھانہ میں درج کی گئی ہے،  جھولا چینی کمپنی اور انجینئرز نے لگایا تھا اور معائنے کے بعد ایک ہفتہ قبل ہی کھولا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں