تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھائی جائیں یا نہیں، وزیر تعلیم نےعوام سے رائے مانگ لی

school holidays

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھائی جائیں یا نہیں، وزیر تعلیم نےعوام سے رائے مانگ لی۔

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھولے جائیں یا 19جنوری تک چھٹیاں بڑھائی جائیں۔

قبل ازیں وزیر تعلیم رانا سکندر نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کر دی تھی ، انہوں نے کہا تھا کہ تمام اسکولز اور کالجز اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 12 جنوری سے ہی کھلیں گے۔

خیبر پختونخوا ،میدانی علاقوں کے سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہو رہا تھا جس پر وزیر تعلیم کو وضاحت دینا پڑی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp