ترکیہ پاک سعودی دفاعی اتحاد میں شمولیت کا خواہشمند


بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے رپورٹ کیا ہے کہ ترکیہ نے بھی پاک سعودی دفاعی اتحاد میں شمولیت میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔

بلوم برگ کے مطابق، یہ معلومات اس معاملے سے واقف ذرائع نے فراہم کی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اس اتحاد سے مشرق وسطیٰ اور اس سے آگے کے خطے میں طاقت کے توازن میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔

دوسری جانب، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ سال ستمبر میں طے پایا تھا، جس میں یہ شرط رکھی گئی تھی کہ اگر ان میں سے کسی ایک ملک پر حملہ کیا گیا تو اسے دونوں کے خلاف حملہ سمجھا جائے گا، جو نیٹو اتحاد کے آرٹیکل پانچ کی طرز پر ہے۔ ترکی پہلے ہی نیٹو اتحاد کا رکن ہے۔

سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی انتقال کر گئے

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے پاک سعودی دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کے حوالے سے بات چیت اگلے مرحلے پر پہنچ چکی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ہی تینوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدہ طے پا جائے گا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp