خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 11 خارجی ہلاک

ISPR

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 11 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ خوارج مارے گئے۔

دوسری کارروائی ضلع کرم میں کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پانچ خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، خطرناک دہشتگرد گرفتار

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے برآمد اسلحہ اور بارود سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہوتا رہا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن عزمِ استحکام کے تحت بے رحم انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp