رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ایس ای سی پی(secp) نے21,668 نئی کمپنیاں رجسٹر کرلیں۔
ترجمان کے مطابق مذکورہ کمپنیوں نے30.7 ارب روپے کے ادا شدہ سرمایہ میں حصہ ڈالا،جو گزشتہ سال اسی مدت میں رجسٹر ہونے والی 16,839 کمپنیوں کے مقابلے میں29 فیصد زائد ہے ،کل رجسٹرڈ شدہ کمپنیوں کی تعداد279,724 ہوگئی۔
ایس ای سی پی نے 4 ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
متعدد شعبوں میں مسلسل ترقی دیکھی گئی۔ سب سے زیادہ نئی کمپنیاں آئی ٹی اور ای کامرس میں رجسٹر ہوئیں،جن کی تعداد4,277 ہے،جس کے بعد ٹریڈنگ کی2,997، سروسز کی2,686 اور رئیل اسٹیٹ کی2,031 کمپنیاں شامل ہیں،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیکنالوجی اور سروسز کے شعبوں میں خدمات بڑھ رہی ہیں۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی مضبوط رہی اور اس عرصے کے دوران 524 نئی رجسٹرڈ کمپنیوں نے1.26 ارب روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی،جس میں731 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے حصہ لیا۔
ایس ای سی پی نے عوام کو جعلی آن لائن ٹریڈنگ ،سرمایہ کاری پلیٹ فارمز سے متعلق خبردار کردیا
سرمایہ کاری کے لحاظ سے چین سب سے آگے رہا اور کل سرمایہ کاری کا71 فیصد حصہ ڈالا۔ترجمان نے بتایا کہ امریکہ نے2 فیصد جبکہ برطانیہ، جرمنی، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ناروے، ویتنام، نائجیریا، اور بنگلہ دیش نے بالترتیب ایک فیصد حصہ ڈالا۔باقی 11 فیصد سرمایہ کاری دیگر ممالک سے آئی۔

