تنقید سے نہیں گھبراتا، وہاب ریاض

Wahab Riaz

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور نیشنل ویمن کرکٹ ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض نے کہا ہے کہ وہ تنقید سے نہیں گھبراتے اور ان کے کام پر کھل کر تنقید کی جا سکتی ہے۔

وہاب ریاض نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ویمن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب ڈومیسٹک کرکٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو مزید بہتر بنانے میں کچھ وقت لگے گا، تاہم ٹیم میں بہترین صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شکست کی ذمہ داری انہوں نے قبول کی اور وہ تنقید سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

وہاب ریاض کو نئی ذمہ داری نہیں دی گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ایک منظم منصوبے کے تحت آگے بڑھ رہی ہے اور نتائج کے لیے صبر ضروری ہے۔

وہاب ریاض نے مزید بتایا کہ کیمپ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ کھلاڑیوں کو تین گروپس میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پول انسٹرکٹر کی نگرانی میں کھلاڑی دن رات پول میں سخت محنت کر رہی ہیں تاکہ فٹنس اور کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp