لاہور ہائیکورٹ میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کے دورانِ ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ایس پی ہائیکورٹ سیکیورٹی کے مطابق ڈیوٹی کے دوران موبائل استعمال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے موبائل فون واپس لے لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ہائیکورٹ میں سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
انہوں نے حکم دیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں داخل ہونے والی ہر گاڑی کی مکمل تلاشی لی جائے اور آنے والے ہر شخص کی جامع سرچنگ کو یقینی بنایا جائے۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا
چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

