متحدہ عرب امارات، نئے سال کی خوشی میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

متحدہ عرب امارات، نئے سال کی خوشی میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے نئے سال کی خوشی میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

یو اے ای حکومت نے سال نو کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کی کم از کم تنخواہ یکم جنوری 2026 سے 6 ہزار درہم ہو گی۔

یو اے ای کی وزارت انسانی وسائل کے مطابق یہ نئے قوانین ورک پرمٹ کے اجرا، تجدید اور ترمیم کے تمام عمل پر لاگو ہوں گے، تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے آجر کو اسمارٹ ایپلیکیشن اور دیگر سروس چینلز کے ذریعے وزارت کی جانب سے خودکار پیغام بھی بھیجے جائیں گے۔

تنخواہ میں اضافہ نہ کرنے والے کی صورت میں 6 ہزار درہم سے کم تنخواہ والے اماراتی ملازمین کے ورک پرمٹ نئے، تجدید یا ترمیم شدہ کیلئے کوئی درخواست جاری یا پراسیس نہیں کی جائے گی۔

قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے، سعودی کابینہ

وزارت انسانی وسائل کا کہنا ہے کہ تنخواہیں 30 جون 2026 تک نہ بڑھائی گئیں تو یکم جولائی سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سے قبل اماراتی شہریوں کیلئے کم از کم تنخواہ 5 ہزار درہم تھی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp