چیئرپرسن اسٹاک ایکس چینج ڈاکٹرشمشاد اختر(shamshad akhtar) انتقال کرگئیں،وہ ایس ایس جی سی کی چیئر پرسن ،سابق گورنراسٹیٹ بینک اوروزیرخزانہ بھی رہیں،
ترجمان اسٹاک ایکس چینج کے مطابق شمشاد اختر کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا،صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔
PRESIDENT’S SECRETARIAT
(Media Wing)
*****PRESS RELEASE
President expresses sorrow over passing of former Governor State Bank Shamshad Akhtar
Islamabad: 27 December 2025 — President Asif Ali Zardari has expressed deep sorrow and grief over the passing of former Governor State…
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) December 27, 2025
اپنے ایک بیان میں انہوں نے شمشاد اختر کی معیشت اور مالیاتی نظم و نسق کے شعبے میں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔صدرِ مملکت نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی ۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بسم اللہ کاکڑ انتقال کر گئے
وزیراعظم نےسابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمشاد اختر ملک کی ممتاز ماہر معاشیات اور دیانت دار شخصیت تھیں۔
Deeply saddened to learn of the passing of Dr. Shamshad Akhtar. A renowned economist, former caretaker Minister for Finance, Governor of the State Bank of Pakistan, and a devoted public servant, she served the nation with distinction.
She made outstanding contributions to…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 27, 2025
مرحومہ نے قومی و بین الاقوامی اداروں میں خدمات انجام دے کر پاکستان کا نام روشن کیا،مرحومہ کی خدمات ملکی معیشت کے استحکام اور مالیاتی شعبے کی بہتری کیلئے یاد رکھی جائیں گی۔
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بھی سابق وزیرِ خزانہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سابق وزیرِ خزانہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان کی معاشی تاریخ میں ایک باوقار، اصول پسند اور مدبر آواز تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ ایک اعلیٰ…
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) December 27, 2025
ایک بیان میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان کی معاشی تاریخ میں ایک باوقار، اصول پسند اور مدبر آواز تھیں۔مرحومہ ایک اعلیٰ درجے کی ماہرِ معیشت اور شاندار انسان تھیں جنہیں وہ ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔
مسجد نبویؐ کے موذن شیخ فیصل نعمان انتقال کر گئے ، جنت البقیع میں سپرد خاک
ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملکی معیشت کے انتظام میں مختلف اعلیٰ مناصب پر نہایت دیانت داری اور لگن سے خدمات انجام دیں۔ان کی قومی خدمات کو ہمیشہ احترام سے یاد رکھا جائے گا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ڈاکٹر شمشاد اختر کی وفات پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ، ڈاکٹرشمشاد اخترنے معاشی میدان میں پاکستان کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔
تعلیمی پس منظر
شمشاد اختر 1954 میں حیدر آباد میں پیدا ہوئیں ، ابتدائی تعلیم کراچی اور اسلام آباد میں حاصل کی۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے 1974ء میں بی اے اکنامکس اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم ایس سی اکنامکس کیا۔ یونیورسٹی آف سسیکس سے 1977ء میں ڈیولپمنٹ اکنامکس میں ایم اے، اور برطانیہ کے پیسلے کالج آف ٹیکنالوجی سے 1980ء میں معاشیات میں ڈاکٹریٹ کیا۔ وہ فلبرائٹ اسکالر (پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ) ہیں اور 1987ء میں ہارورڈ یونیورسٹی میں شعبہ معاشیات کی وزٹنگ فیلو رہیں۔
کیرئیر پر ایک نظر
ڈاکٹر شمشاد اختر نے 2 جنوری 2006ء کو بینک دولت پاکستان کی 14 ویں گورنر کا عہدہ سنبھالا، وہ اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر تھیں۔
شمشاد اختر نے پاکستان میں عالمی بینک کے ریذینٹ مشن کے ساتھ بطور ماہر معاشیات دس سال کام کیا۔ وہ وفاقی اور سندھ حکومت دونوں میں محکمہ منصوبہ بندی کے ساتھ کچھ عرصہ منسلک رہیں۔
ڈھاکا کیپیٹلز کے اسسٹنٹ کوچ ٹریننگ کے دوران انتقال کر گئے
شمشاد اختر نے ایشیائی ترقیاتی بینک میں اپنے کیریئر کا آغاز 1990ء میں کیا اور مالی شعبے میں بطور سینئر اور مرکزی اسپیشلسٹ خدمات انجام دینے کے بعد 1998ء میں وہاں منیجر بن گئیں۔وہ 1998ء سے 2001ء تک ایشیائی ترقیاتی بینک کی کوآرڈی نیٹر برائے اپیک وزرائے خزانہ گروپ بھی رہیں۔
انہوں نے بینک کی کئی کمیٹیوں میں خدمات انجام دیں جن میں تنظیمِ نو کمیٹی، اپیلز کمیٹی اور نگراں کمیٹی وغیرہ شامل ہیں۔
