اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم (arshad nadeem)کو ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں ایوارڈ دیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رائل فیملی دبئی نے ارشد ندیم کو ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے لئے مدعو کرلیا،ارشد ندیم ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں شرکت کرنے والے واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہونگے۔
ارشد ندیم نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا
ارشد ندیم ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں شیخ راشد المکتوم گلوبل اسپورٹس ایوارڈ وصول کرینگے۔
ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں فٹبالر رونالڈو،ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز اور نویک جوکوچ، فائٹر خبیب سمیت دیگر کھلاڑی شرکت کرینگے۔
ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی ہٹا دی گئی
ورلڈ اسپورٹس سمٹ 29 اور 30 دسمبر تک دبئی میں جاری رہے گا۔
