قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بلے باز سدرہ نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
سدرہ نواز کا نکاح کاروباری شخصیت غیاث خان سے لاہور میں سادگی سے منعقد ہونے والی تقریب میں ہوا۔
لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع فارم ہاؤس پر ہونے والی نکاح کی تقریب میں سدرہ نواز کے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔
View this post on Instagram
سدرہ نواز نے اپنی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
ان کی مہندی اور مایوں کی تقریبات میں قومی ویمن کرکٹرز نے بھی بھرپور شرکت کی اور خوشیوں کو دوبالا کیا۔
سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے سدرہ نواز اور غیاث خان کے لیے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
