انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا تھا۔ تاہم بھارتی کھلاڑی پاکستانی شاہینوں کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کے 49 رنز پر تین کھلاڑی آئوٹ ہوئے، بھارت کی چوتھی وکٹ 59 کے مجموعی اسکور پر گری، ویان ملہوترا 7 رنز بنا کر عبدالسبحان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
بھارت کی پانچویں وکٹ 68 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، محمد صیام کی گیند پر نقاب شفیق نے ویدانت کو کیچ آئوٹ کیا، بھارت کی چھٹی وکٹ 82 رنز پر گری، بھارت نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنا لیے ہیں، ساتواں کھلاڑی 94 کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہوا۔ جبکہ 8ویں وکٹ بھی 115 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔
بھارت کی نویں وکٹ مجموعی اسکور میں 5 رنز کے اضافے کے بعد مجموعی 120 رنز پر گر گئی۔ ہنیل پٹیل 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا نے تین، محمد صیام اور عبدالسبحان نے دو،دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
بھارت کیخلاف چوکوں چھکوں کی برسات، پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس نے ریکارڈ بنا ڈالا
بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے حمزہ ظہور اور سمیر منہاس نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 31 رن پرگری، حمزہ ظہور 18 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 123 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، عثمان خان ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 260 کے مجموعی اسکور پر گری، احمد حسین 56 رنز کر آئوٹ ہوئے۔
سمیر منہاس بھارت کے خلاف 9 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 172 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، یہ سمیر منہاس کی ٹورنامنٹ میں دوسری سنچری ہے، پاکستان کی پانچویں وکٹ 307 رنز پر گری، حذیفہ احسن بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے۔
پاکستان کی چھٹی وکٹ فرحان یوسف کی گری انہوں نے 19 رنز بنائے، پاکستان کی ساتویں وکٹ 319 کے مجموعی اسکور پر گری، محمد شیان 7 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے۔ آٹھویں وکٹ 327 کے مجموعی اسکور پر گری۔
انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست ، آسٹریلیا نے ایشز سیریز جیت لی
نقاب شفیق اور محمد صیام ناٹ آئوٹ رہے دونوں نے بالترتیب 12 اور 13 رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے اور بھارت کو 348 رنز کا ہدف دیا۔ بھارت کی جانب سے دپیش دیوندرن نے تین کھیلان پٹیل اور ہینل پٹیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
𝐓𝐡𝐞 𝐩𝐫𝐢𝐳𝐞 𝐢𝐬 𝐢𝐧 𝐬𝐢𝐠𝐡𝐭. 𝐓𝐡𝐞 𝐦𝐨𝐦𝐞𝐧𝐭 𝐢𝐬 𝐚𝐥𝐦𝐨𝐬𝐭 𝐡𝐞𝐫𝐞. 🏆#DPWorldMensU19AsiaCup2025 #GrandFinale #INDvPAK #ACC pic.twitter.com/yPBqdnOAbz
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) December 21, 2025
