بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین(azhar uddin) نے مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
#WATCH | Hyderabad | On a viral video of Bihar CM Nitish Kumar trying to remove a woman’s hijab, Telangana Minorities Welfare Minister Mohammad Azharuddin says,” It is very bad. I have no words to explain this. As a CM, he should have thought. There should be strict action on… pic.twitter.com/o45ZuwZSK1
— ANI (@ANI) December 16, 2025
تلنگانہ ریاست کے اقلیتی بہبود کے وزیر و سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اظہرالدین نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بری بات ہے۔
حجاب تنازع،زائرہ وسیم نے بھی خاموشی توڑ دی
انہوں نے کہا کہ یہ خاتون کی بے حرمتی ہے اور ایک دم جاہلانہ اقدام ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں اس واقعے کی مذمت کرسکوں۔
بطور وزیر اعلیٰ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے نتیش کمار کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
