گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ’تھینک یو جناح‘کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں صارفین قائد اعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
مختلف پلیٹ فارمز پر لوگ پاکستان کے قیام، آزادی کی قدر اور ایک خودمختار ریاست کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ آج کے حالات میں آزادی کی نعمت کی اصل قدر کا احساس ہو رہا ہے، جس پر وہ قائداعظم کی جدوجہد کو یاد کر رہے ہیں۔
’’ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں‘‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
ایکس اور انسٹاگرام پر بہت سے صارفین نے “Thank you Jinnah for giving us Pakistan” اور اسی طرح کے جذباتی پیغامات شیئر کیے ہیں، جو اس ٹرینڈ کا حصہ بن رہے ہیں۔
اس ہیش ٹیگ کے ٹرینڈ کرنے کی اصل وجہ گزشتہ روز بھارت میں پیش آنے والا ایک سنگین واقعہ ہے جس میں بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپوائنمنٹ لیٹر دیئے جانے کی تقریب میں ایک مسلم ڈاکٹر کا نقاب کھینچا گیا۔
کرتارپور سرحد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپوائنمنٹ لیٹر دیئے جانے کی تقریب کے دوران ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کو لیٹر دینے کے بعد ان کا نقاب کھینچ لیتے ہیں۔
بہار کے وزیراعلیٰ کے اس عمل پر نہ صرف مسلم کمیونٹی بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
