خیبر پختونخوا کابینہ نے اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دے دی ، پالیسی میں اسکول میں مدتِ تعیناتی، اسٹوڈنٹ ٹیچر ریشو اور سالانہ نتائج کے اشاریے شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اس حوالے سے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت میرٹ اور شفافیت کی بالادستی ممکن ہو جائے گی، اساتذہ کی ای ٹرانسفر پالیسی وقت کی اشد ضرورت تھی۔
خیبر پختونخوا کابینہ کے بڑے فیصلے، دو نئے اضلاع کا قیام اور 3 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی منظوری
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی پوسٹنگ اور ٹرانسفرز پر پابندی عائد ہے، 400سے زائد سفارشیں آئیں لیکن کسی کو بھی تسلیم نہیں کیا۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے دیگر محکموں کو بھی میرٹ پر مبنی ٹرانسفر پالیسی متعارف کرنے کی ہدایت کی۔
