نمائندگی کے بغیر گلگت بلتستان پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، فاروق ستار


کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فارق ستار نے کہا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی کے بغیر گلگت بلتستان پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہونا چاہئے۔

کراچی میں گلگت بلتستان قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2002 سے 2018 تک گلگت بلتستان کے لیے سب سے زیادہ ایم کیو ایم نے آواز اٹھائی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں گلگت بلتستان کی نمائندگی ہونی چاہیے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ  ہم گلگت بلتستان کے لیے مظاہرے کریں گے اور گلگت بلتستان کو صوبہ بنائیں گے۔ انہوں نے زرو دے کر کہا کہ  گلگت بلتستان میں گورنر اور وزیراعلیٰ وہیں کا مقامی ہوگا۔

سابق میئر کراچی نے کہا کہ ہمیں دہشت گرد کہنے والے خود دہشت گرد ہیں اور  جو ہمیں غدارسمجھتا ہے وہ خود غدار ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ جو ہمیں شیڈول فورمیں ڈال رہے ہیں، ایک وقت آئے گا جب وہ خود شیڈول فور میں ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا میری دعا ہے کہ دیامر اور بھاشا ڈیم بن جائیں۔


متعلقہ خبریں