آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 (icc t20 world cup 2026)کا آفیشل شیڈول جاری کر دیا،میگا ایونٹ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک ہونگے۔سابق بھارتی کپتان روہت شرما کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا۔

پاکستان کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز کرے گا۔شیڈول کے مطابق 7فروری کو کولمبو میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا،پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا۔
بھارت سات فروری کو امریکا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا،بارہ فروری کو بھارت کا مقابلہ نامیبیا سے ہوگا،اٹھارہ فروری کو احمد آباد میں بھارت نیدرلینڈز کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گا۔
بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ، پاک بھارت ویمن کرکٹرز نے ہاتھ ملا کر کھیل کی روح دکھا دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام میچ نئی دہلی، کولکتا، چنئی، احمد آباد، ممبئی، کینڈی اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل میچ 8 مارچ کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔اگر پاکستان فائنل میں پہنچا تو پھر فائنل کولمبو میں ہوگا۔
