کراچی: شہر قائد میں بغیر ٹریکر چلنے والے واٹر ٹینکر اور دو ڈمپرز کو ضبط کر کے ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گلستان جوہر اور ڈیفنس میں بغیر ٹریکر چلنے والے واٹر ٹینکر اور ڈمپرز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ ڈیفنس تھانے میں واٹر ٹینکر اور ڈمپر جبکہ گلستان جوہر میں ڈمپر مالک کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈمپرز اور واٹر ٹینکر میں ٹریکر نصب نہیں تھا۔ جبکہ ڈرائیورز دیگر کوائف بھی فراہم کرنے میں ناکام رہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق ہیوی گاڑیاں اوقات کار کی بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر دوڑ رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: خواتین کے حق وراثت سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں بغیر ٹریکر ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے چلنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اور اب صرف وہی ڈمپر اور ٹینکر سڑکوں پر چل سکیں گے جن میں ٹریکر نصب ہوں گے۔ جن کا کنٹرول ٹریفک پولیس کے پاس ہو گا۔

