تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں کوئی ملک اسرائیل سے محفوظ نہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے پیداکردہ جنگل میں مضبوط ہونا ہی واحد راستہ ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل قتلِ عام، نسل کشی اور نسلی صفائی میں ملوث ہے،مغربی ایشیا میں کوئی ملک اسرائیل سے محفوظ نہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری تنصیبات کونشانہ بناناایٹمی عدم پھیلاؤکے نظام پرحملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے جائزحق دفاع کااستعمال کیا تو حملہ آورکو پچھتانا پڑا، اسرائیل اور امریکا کو12 دن کی جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسرائیل اورامریکا فوجی کارروائی کے ذریعے اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکے۔
ایران iran کے جوہری مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، وہ اسے آزما چکے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ سفارتکاری کا پہلا قدم یہ سمجھنا ہے کہ بات چیت دباؤ اور ہدایت سے مختلف ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ”طاقت کے ذریعے امن“ کا نظریہ لے کر وائٹ ہاؤس میں آئے، یہ دراصل ”زور زبردستی کے ذریعے بالا دستی“ کے مترادف ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیردفاع کا نام وزیر جنگ رکھنا جنگل کے قانون کی طرف واپسی ہے۔
تارکین وطن کی 2 کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد جاں بحق
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیاکے فوجی بجٹ میں حالیہ اضافہ مزیدجنگ،تشدد،کشیدگی کوجنم دے گا،انسانیت کے خلام جرائم کرنے والا اسرائیل امریکا کا ایجنٹ اور ہتھیار ہے، انہوں نے امریکا کو اسلحہ کی دوڑ شروع کرنے اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرتنقید کا نشانہ بنایا۔
