یروشلم: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم کو صدارتی معافی دینے کے لیے اسرائیلی صدر کو خط لکھ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی صدر آئیزک ہرزوگ نے تصدیق کی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے۔ جس میں انہوں نے وزیر اعظم نیتن یاہو کو صدارتی معافی دینے کی درخواست کی ہے۔
اسرائیلی صدر آئیزک ہرزوگ نے کہا کہ نیتن یاہو پر بدعنوانی کے تین مقدمات زیر سماعت ہیں۔ تاہم جو بھی صدارتی معافی چاہتا ہےاُسے مقررہ ضابطوں کے مطابق باضابطہ درخواست جمع کرانی ہو گی۔
خط میں کہا گیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کو جن الزامات کا سامنا ہے وہ ایک سیاسی اور غیر منصفانہ تعزیراتی کارروائی ہے۔ نیتن یاہو نے شدید حالات میں ملک کی قیادت کی۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی دھماکا میں غلط بیانیوں کا طوفان، بھارتی میڈیا کی ساکھ زمین بوس
واضح رہے کہ نیتن یاہو پر تحفے قبول کرنے، رشوت اور اعتماد کے غلط استعمال جیسے الزامات ہیں۔ جن کا وہ 2019 سے سامنا کر رہے ہیں۔
