اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش دھماکہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے تحقیقات میں حملہ آور کے جوڈیشل کمپلیکس تک پہنچنے کا سراغ لگا لیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو جوڈیشل کمپلیکس تک لانے والا آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ رائیڈر نے حملہ آور کو دو سو روپے میں کچہری تک پہنچایا۔
اسلام آباد میں خودکش دھماکا افسوسناک ہے ، افغان طالبان
ذرائع کے مطابق پولیس اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ خودکش حملہ آور گولڑہ تک کیسے پہنچا، اس مقصد کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مزید شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 30 زخمی ہوئے۔
