رواں سال 2025کا تیسرا اور آخری سپر بیور مون کل ہوگا۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سپر بیور مون عام چاند کے مقابلے میں 14فیصد بڑا اور 30فیصد روشن ہوگا۔
چاند اور زمین کےدرمیان فاصلہ 2لاکھ 21ہزار817میل ہوگا،سپربیور مون اکتوبر کے سپر مون کے مقابلے میں تقریباً 2,800 میل زیادہ قریب ہوگا۔
سورج کے گرد گردش کرتا دوسرا چاند، زمین کے ساتھ 2083 تک رہے گا، ناسا
سپر بیور مون کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاندار نظارہ کیاجاسکےگا۔
یاد رہے پچھلے ماہ 7 اکتوبر کو بھی سپر مون کا شاندار نظارہ کیا گیا تھا،ماہرینِ فلکیات نے اس سپرمون کو ’’ہارویسٹ سپر مون‘‘ کا نام دیا تھا۔
