اداؤں کی ملکہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو ان کی سالگرہ پر اس خوبصورت انداز میں یاد کیا ہے کہ مداحوں کے دل بھی پگھل گئے۔
فلم ‘رئیس’ سے مشہور ہونے والی جوڑی گاہے بگاہے ایک دوسرے کے لیے دلچسپ اور مشفقابہ بیانات دیتے رہتے ہیں۔ لیکن اب کی بار ماہرہ خان بازی لے گئی ہیں۔
کنگ خان کی سالگرہ پر انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کے ساتھ گزرے لمحات دکھائے گئے۔
ویڈیو کے کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا، “شاہ رخ خان کی سب سے بڑی مداح۔ کیا میں کچھ زیادہ ہہی کہہ گئی؟ کوئی بات نہیں، کیونکہ اس کے لیے میں ہوں۔ اور میں ایسا کرتے نہ کبھی تنگ ہونگی نہ تھکوں گی۔ تم ایسے ہی ہو، میرے اور صرف میرے ‘واحد بدمعاش صوفی’۔”
اس کے ساتھ انہوں نے “دل والا ایموجی” بھی لگا رہا تھا۔
“ماہرہ بہت خوبصورت اور نفیس اداکارہ ہیں”
شیئر کی گئی ویڈیو میں شاہ رخ خان کو ماہرہ خان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔
ویڈیو پرانی ہے جو اصل میں شاہ رخ خان کا ایک انٹرویو ہے جس میں انہوں ںنے رئیس میں ماہرہ خان کیساتھ کام کرنے کے بعد ان کے بارے بات کی تھی۔
ویڈٰیو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ “ماہرہ حد سے زیادہ پیاری، حد سے زیادہ نفیس، اور حد سے زیادہ اچھی اداکارہ ہیں۔ ماہرہ، ماہرہ ہے۔”
